نکاس آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نکاس آب  کے کام میں غفلت  برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو24/7 الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے کام میں کوئی کسر نا چھوڑی جائے اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی متعلقہ افسران اور سٹاف  محنت سے پانی کی نکاسی کا کام جاری رکھے اور ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو واضع کردہ پلان کے مطابق متعین  وقت میں یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نکاس آب  کے کام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے  ٹریفک کی روانی  کے لئے  خصوصی انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے مزید  کہا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے  فعال  انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں، انتظامی افسران اورواسا حکام نکاسی آب کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں، خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فی الفور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

The post نکاس آب کے کام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email