خصوصی پروازوں کیلئے قطر کی حکومت کے شکر گزار ہیں، امریکی سفیر

خصوصی امریکی سفیر زالمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کیلئے قطر کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کیلئے خصوصی امریکی سفیر زالمے خلیل زاد نے واشنگٹن میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین روز میں 250 سے زائد غیر ملکی درجنوں امریکی شہری کابل سے روانہ ہوئے تھے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ انخلاء میں درجنوں امریکی شہری شامل ہیں، انخلاء کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے قطری فلائٹس کے ذریعے ہوا، انخلاء کا عمل ایک مثبت پیش رفت ہے۔

خصوصی امریکی سفیر زالمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کیلئے قطر کی حکومت کے شکر گزار ہیں، خصوصی پروازوں کیلئے طالبان کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ اپنے شہریوں، غیر ملکیوں دیگر افغانوں کے محفوظ انخلاء کیلئے قطر، طالبان دیگر کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے۔

The post خصوصی پروازوں کیلئے قطر کی حکومت کے شکر گزار ہیں، امریکی سفیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email