ہاکی لیگ 2021 صوبے کی تاریخ کا پہلا ہاکی لیگ ہوگی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہاکی لیگ 2021 صوبے کی تاریخ کا پہلا ہاکی لیگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہاکی لیگ 2021 کے لوگو اور ٹرافی رونمائی کی تقریب ہوئی جہاں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہاکی لیگ 2021 صوبے کی تاریخ کا پہلا ہاکی لیگ ہوگی جبکہ آج کا دن صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے تاریخی دن ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہاکی لیگ صوبے اور ملک میں قومی کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے اہم اقدام ہے،آج کھیلوں کے فروغ کے لئے خیبر پختونخوا میں جتنی سہولیات ہیں وہ ملک میں کہیں بھی نہیں ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین نے بڑے بڑے کھلاڑی پیدا کیے ہیں اور ہمیں اپنے نامور کھلاڑیوں پر فخر ہے وہ ہمارا سرمایہ ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پورٹس پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں، جبکہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سپورٹس بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

محمودخان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ تحصیل سطح پر کھیلوں کے میدان ہونے چاہیے، جبکہ خیبر پختونخوا میں یونین کونسل کی سطح پر اسپورٹس گراونڈ تعمیر کئے جارہے ہیں۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، جبکہ ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کے دوبارہ احیا کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ہاکی لیگ 2021 صوبے کی تاریخ کا پہلا ہاکی لیگ ہوگی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر سپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہے۔

واضح رہے صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ ہاکی کے نامور کھلاڑی، سکواش لیجینڈ جان شیر خان اور دیگر افراد تقریب میں شریک رہے۔

The post ہاکی لیگ 2021 صوبے کی تاریخ کا پہلا ہاکی لیگ ہوگی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email