کراچی میں تیز بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا

شہرقائد میں طوفانی اور تیز بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم 12 ستمبر تک سندھ میں موجود رہے گا جبکہ آج شہر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ شہر میں آج سمندری ہوائیں معطل ہو کرمغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

The post کراچی میں تیز بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email