منال کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستانی اداکارہ منال خان کی گزشتہ روز اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز کی تقریب میں نکاح کے بعد رخصتی کی رسومات ادا کی گئیں تھیں کس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔

 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اداکارہ منال خان اپنی رخصتی کے وقت بہت زیادہ خوش نظر آرہی ہیں۔

عموماً ایسا نہیں ہوتا ہے کہ دلہن اپنی رخصتی کے وقت ہنسے یا خوش ہو کیونکہ زیادہ تر دلہنیں رو رہی ہوتی ہیں لیکن اداکارہ منال خان کے ساتھ یہ منظر نہیں دیکھا گیا ہے۔

اداکارہ منال خان اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں اور اس موقع پر بہت ہنس رہی ہیں۔

اسکے علاوہ بھی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ رخصتی کے وقت اداکارہ اپنے گھروالوں سے گلے مل رہی ہیں اس وقت بھی اداکارہ بے حد خوش نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہنستے مسکراتے ہوئے رخصت ہوئی ہیں جبکہ اس دوران احسن محسن اکرام گاڑی کے پاس کھڑے اپنی دلہن کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

The post منال کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email