منال کے نکاح نے سب کو آبدیدہ کردیا

گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ منال خان کے نکاح اور رخصتی کی رسومات انجام پائی جس نے سب کو آبدیدہ کردیا تھا۔

اداکارہ منال خان کا نکاھ احسن محسن اکرام کے ہمراہ پڑھائے جانے پر ان کے گھر والوں کی آنکھیں نم ہوگئیں تھی۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں اداکارہ ایمن خان جو کہ منال خان کی بہن ہیں وہ بہت جذباتی ہوجاتی ہیں۔

 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار منیب بٹ جو کہ منال خان کے بہنوئی ہیں وہ نکاح نامے پر دستخط لے رہے ہیں جبکہ اداکارہ ایمن خان یہ سب دیکھ کر آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔

بعدازاں جب اداکارہ منال خان کا نکاح پڑھایا جاتا ہے تو وہ خود بھی جذباتی ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی بھی آنکھون میں آنسوں آجاتے ہیں۔

 

اس حوالے سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور منال کے شوہر ان کے آنسوں ایک ٹشو پیپر کے ذریعے صاف کرتے ہیں۔

The post منال کے نکاح نے سب کو آبدیدہ کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email