شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال کی شادی میں شرکت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  شادی کی تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال اور اداکار احسن کی شادی میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine 🇵🇰 (@mhf.magazine)

وائرل ہونے والی تصاویر  میں اداکارہ منال کی شادی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی ندا اور یاسر کو بھی دیکھا گیا جبکہ اداکارہ اقرا اور اداکار یاسر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ اداکارہ صبور اور ان کے منگیتر کو دیکھا گیا جبکہ اداکارہ اریبہ حبیب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پر اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کر دی ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by uptoday-entertainment (@uptoday.pk)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celeb-on-Sacreen (@_celebrity_crush5)

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اداکارہ منال اور احسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن نے سیاہ رنگ کا لباس کے ساتھ پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اورنج رنگ کے لباس میں اپنی ڈھولکی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اداکار احسن محسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپنے مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دو کارڈ شیئر کیے تھے۔

احسن محسن اکرام نے پوسٹ کیے جانے والے کارڈ میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ دھولکی کی تقریب کارڈ تھا۔

انسٹاگرام پر احسن محسن اکرم نے پوسٹ کیے جانے والے ڈھولکی کے کارڈ پر لکھا تھا کہ  احسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جا نب سے ڈھولکی کی تقریب پر آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، آئیں اور اکرام فیملی کے ساتھ ڈانس کریں۔

واضح رہے کہ اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

The post شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال کی شادی میں شرکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email