مودی ہٹلر بننے کی کوشش نہ کرے، محمد ثروت اعجاز قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مودی ہٹلر بننے کی ہر گز کوشش نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کوئی بھی کرے ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ مودی ہٹلر بننے کی کوشش نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں رسوا ہو گیا ہے اور دہشتگرد ملک قرار ہو گیا ہے کیونکہ بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام کیا ہے۔

سربراہ پاکستان سنی تحریک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے لاک ڈاؤن لگایا ہوا ہے اور کشمیریوں کے حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت کی کھلی دہشتگردی سے اب پردہ اٹھ چکا ہے، دنیا یہ مان گئی ہے کہ کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ملک کے لیے مرنا جانتے ہیں تو ملک دشمنوں کو مارنا بھی جانتے ہیں۔

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو مسلم نسل کشی سے نہیں روکا اور کشمیریوں کو انصاف نہیں دلایا تو پھر انقلاب کو کوئی روک نہیں سکتا۔

The post مودی ہٹلر بننے کی کوشش نہ کرے، محمد ثروت اعجاز قادری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email