تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادہار بارش جاری

تھرپارکر میں آندھی، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادہار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر، مٹھی، چیلھار، ننگرپارکر، اسلامکوٹ سمیت دیگر دیہات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش آتے ہی بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ ہوگئے، شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں دن بھر حبس اور گرمی کے باعث بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے، بارش کے باعث تھرباسوں کے مرجھائے چھرے ایک بار پھر خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

محمکہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں اس وقت تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

The post تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادہار بارش جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email