شردھا کپور کو بھکاری کو نظر انداز کرنا مہنگا پڑ گیا

فلم انڈسٹری سے جڑے فنکار ہمیشہ مداحوں اور ٹرولز کے ریڈار پر رہتے ہیں، حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے قریب کھڑے بھکاری کو نظر انداز کردیا جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شردھا کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ممبئی کے شہر جوہو میں ایک ریسٹورنٹ سے اپنی دوستوں کے ہمراہ لنچ کرنے کے بعد باہر نکلتی ہیں۔

ریسٹورنٹ کے باہر وہ اپنی دوستوں کو الوداع کر رہی ہوتی ہیں جبکہ ایک عمر رسیدہ بھکاری ان کے قریب ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے۔

اداکارہ بھکاری کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جاتی ہیں۔

اس ویڈیو پر ہونے والے تبصروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے اس رویے کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے، صارفین شردھا کپور کے اس رویے کو شرمناک قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ دولتمند ہونے کے باوجود یہ لوگ کس طرح ضرورت مندوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

دوسرے صارف نے شردھا کپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس شخص کو پیسے نہیں دے سکیں تو کم از کم کھانا ہی کھلا دیتیں، آپ کروڑوں روپے کماتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)

ایک اور صارف نے تجویر پیش کی کہ تمام لوگوں کو فوری طور پر شردھا کپور کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے اور انہیں سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کر دینا چاہئیے جبکہ متعدد صارفین نے کہا کہ سب سے بڑی غریب تو شردھا کپور خود ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے بہت سی مشہور فلموں میں کام کیا لیکن انہیں زیادہ شہرت فلم عاشقی 2 میں اداکاری کے جوہر دکھانے سے ملی۔

The post شردھا کپور کو بھکاری کو نظر انداز کرنا مہنگا پڑ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email