ایمن اور منیب کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ ایمن اور اداکار منیب کی جوڑی سب ہی کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اداکار منیب اور اداکارہ ایمن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انسٹاگرام پر تصاویرآتے ہیں تعریفوں کے پل کا سلسلہ بن گیا۔

اپنی بہن منال خان کی شادی کی تقریب میں اداکارہ ایمن خان نے گولڈن اور اورنج رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اداکار منیب کو سفید لباس میں دیکھا گیا۔

 

 دوسری جا نب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نکاح کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ منال خان کے نکاح کے وقت اُن کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان جزباتی ہو گئی اور زارو قطار رونے لگیں۔

منال خان کی نکاح کی ویڈیو میں اداکار منیب کو بھی دیکھا گیا ساتھ میں اداکارہ ایمن خان کو روتا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمن اور منیب کی جوڑی  کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اداکارہ ایمن کی خوبصورتی کی بھی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ منال اور اداکار احسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اداکارہ منال اور احسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال نے  سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن نے سیاہ رنگ کا لباس کے ساتھ پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اورنج رنگ کے لباس میں اپنی ڈھولکی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اداکار احسن محسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپنے مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دو کارڈ شیئر کیے تھے۔

احسن محسن اکرام نے پوسٹ کیے جانے والے کارڈ میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ دھولکی کی تقریب کارڈ تھا۔

انسٹاگرام پر احسن محسن اکرم نے پوسٹ کیے جانے والے ڈھولکی کے کارڈ پر لکھا تھا کہ  احسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جا نب سے ڈھولکی کی تقریب پر آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، آئیں اور اکرام فیملی کے ساتھ ڈانس کریں۔

واضح رہے کہ اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

The post ایمن اور منیب کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر چرچے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email