گلگت میں کورونا کی صورتحال

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10150 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سیاح سمیت مزید 23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 سیاح مریضوں سمیت 303 ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے آج 1 سیاح سمیت 48 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس کو 283 سیاحوں، محکمہ تعلیم 983 سمیت مجموعی طور پر 9668 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا سے اب تک 179 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، کورونا کیسز کی  شرح گلگت بلتستان میں 3.40 فیصد ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 95.25 جبکہ اموات کی شرح 1.76 فیصد ہے۔

The post گلگت میں کورونا کی صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email