الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری کا واجد اللہ نگری کو راکا پوشی سر کرنے پر مبارکباد

ابو ظفر صادق اور کرار حیدری نے واجد اللہ نگری کو راکا پوشی سر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے واجد اللہ نگری کو راکا پوشی سر کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی مزید چوٹیاں عبور کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

واضح رہے کہ واجد اللہ نگری راکا پوشی سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واجد اللہ نگری نے جمہوریہ چیک کے دو کوہ پیمائوں کے ساتھ 8 ستمبرکی شام کو راکا پوشی چوٹی کو عبورکیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد اللہ نگری نے 7788 میٹر بلند چوٹی نئے راستے سے سر کی ہے۔ اس سے قبل راکا پوشی پہاڑ 1979 میں پاکستان کے کرنل شیر خان نے سر کیا تھا۔

The post الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری کا واجد اللہ نگری کو راکا پوشی سر کرنے پر مبارکباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email