عمران خان نے اپنے غنڈے ہر ادارے اور شخص کے خلاف چھوڑے ہوئے ہیں، اسلم غوری

ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے غنڈے ہر ادارے اور شخص کے خلاف چھوڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ وزراء کی الیکشن کمیشن کو دھونس، دھمکی، غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی زبان قابل مذمت ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ وزراء کا رویہ قابل افسوس ناک ہے اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 10 کے تحت قابل سزا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اصرار آنے والے الیکشن کے لیے ابھی سے دھاندلی کی ابتداء کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے وزراء کا کام ہی بدمعاشی اور دہشت گردی ہے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے ہوتے ہوئے حکومتی ضد اور ہڈ ھرمی اس بات کی علامت ہے کہ ان نا اہل حکمرانوں کو اپنا مستقبل معلوم ہے۔ ہم حکومت کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے آئندہ بھی اس طرح کے ڈرامے کرتے رہیں گے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ نیازی اور اس کی کابینہ سرٹیفائیڈ چور ہیں۔

The post عمران خان نے اپنے غنڈے ہر ادارے اور شخص کے خلاف چھوڑے ہوئے ہیں، اسلم غوری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email