الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نہ ماننے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نہ ماننے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ای وی ایم کے تحت ہونے پر بائیکاٹ پر غور ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کے ملک بھرمیں احتجاج اورلانگ مارچ سے متعلق مختلف تجاویز پر غور ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے صوبائی دارلحکومتوں اور اسلام آباد میں بیک وقت دھرنا دینے پر مشاورت ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف کوئی بیان بازی یا ردعمل نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے ڈی آئی خان جلسے سے پہلے احتجاج کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیک وقت دھرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ڈی آئی خان اجلاس سے پہلے کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر زور زبردستی کی گئی تو پی ڈی ایم آئندہ عام انتخابات کے بائیکاٹ پر غور کر سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ سے متعلق مولانا فضل الرحمان، نوازشریف اور اپوزیشن قائدین سے مشاورت کریں گے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ تاہم بائیکاٹ سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، امید ہے مختلف ایشوز پرمشاورت کے بعد جلد حتمی فیصلے تک پہنچ جائیں گے۔

The post الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نہ ماننے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email