بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے میڈیکل کے طلباء سے آن لائن ٹیسٹ لینا مناسب نہیں، ثناء اللہ بلوچ

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سینیٹر ثناء اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے میڈیکل کے طلباء سے آن لائن ٹیسٹ لینا مناسب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منقعد ہوا ہے۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی، سول سیکرٹریٹ اور دیگر اداروں کے دروازے بند ہیں تو بچے کہاں جائیں؟ اگر سڑکوں پر احتجاج کریں تو بھیڑ بکریوں کی طرح لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات پر لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے اور بچوں سے اچانک آن لائن ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

ثناء بلوچ کا کہنا ہے کہ حالات تو اس قدر خراب ہیں کہ حکومت کو ہر شہری کے لیے بکتر بند گاڑی کا انتظام کرنا چاہیے۔

نصراللہ زیرے نے اجلاس میں کہا کہ اپنے مفادات کے لیے پی ایم ڈی سی کو ختم کر کے پی ایم سی قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1500 سے فیس بڑھا کر 8 ہزار مقرر کی گئی ہے کیونکہ پرائیویٹ کمپنی صرف پیسے بٹورنے میں مصروف ہے۔ وفاق سے رجوع کیا جائے اور پی ایم سی کے ٹیسٹ فوری منسوخ کیے جائیں۔

رکن اسمبلی ملک نصیر شاہوانی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ٹیسٹ 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔ 8 ہزار روپے لیکر ٹیسٹ سے پہلے ہی ایک ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقعے پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی اختر حسین لانگو نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھنے کی ہدایت دی۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان اس معاملے سے متعلق فوری رپورٹ پیش کریں اور طلباء و طالبات کے خدشات اور انھیں درپیش مشکلات پر وفاقی اداروں سے بھی رجوع کیا جائے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ اس مراسلے سے میرا اور پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے اور ڈی جی لیویز اور متعلقہ ایڈمن آفیسر کو فوری معطل کیا جائے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر اس حوالے سے کارروائی کریں یا استحقاق کمیٹی میں پیش ہو جائیں۔

ملک نصیر شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ ایک وزیر کو بھی اس کے محکمے کے لوگوں نے بائی پاس کیا جو افسوسناک ہے۔

The post بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے میڈیکل کے طلباء سے آن لائن ٹیسٹ لینا مناسب نہیں، ثناء اللہ بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email