محمد اجمل گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا

محمد اجمل گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے محمد اجمل گوندل کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جبکہ وزارت خزانہ جلد آڈیٹر جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔

اس سے قبل محمد اجمل گوندل اٹامک انرجی کمیشن میں ممبر فنانس کے عہدے پر کام کر رہے تھے ، غلام محمد میمن ایڈیشنل ایڈیٹر جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد میمن کی تقرری ایڈیٹر جنرل کی مستقل تعیناتی تک کی گئی تھی۔

The post محمد اجمل گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email