عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف قطر میں ہونے والی ایشین اسنوکر چمپئن شپ سے محروم ہوگئے

عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن محمد آصف قطر میں ہونے والی ایشین اسنوکر اور ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے غیر منظور شدہ ویکسین کی بنیاد پر محمد آصف کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ 11 ستمبر سے جبکہ ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ 17 ستمبر سے دوحا میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے پہلے ان ایونٹس کے لیے محمد آصف اور بابر مسیح کے ناموں کا اعلان کیا تھا لیکن ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے  محمدآصف اس چیمپئن شپ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

پی بی ایس اے نے اس بات کی تصدیق کی کہ محمد آصف کو ویکسینشن کرائٹیریا مکمل نہ ہونے کی وجہ سے قطر کا ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

The post عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف قطر میں ہونے والی ایشین اسنوکر چمپئن شپ سے محروم ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email