مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 ستمبر کو ہوگا

ملک میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 ستمبر کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 ستمبر بروز پیر کو  کیا جائے گا۔

23 نومبر بروز پیر کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں نئی مانیٹری پالیسی طے کی جائے گی۔

20 ستمبر بروز پیر کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، اجلاس کے بعد مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ پریس ریلیز کے زریعے جاری کی جائے گی۔

اجلاس میں مانیٹری پالیسی شرح سود میں کمی یا اضافے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس وقت شرح سود 7 فیصد پر ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس 573 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا۔

علاوہ ازیں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 167.66 سے بڑھ کر 168.02 روپے پر بند ہوا ہے جبکہ انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 168.70 روپے پرپہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگاہوکر 199.50 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ ایک سال کی بلند سطح 233 روپے پر برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ امارتی درہم 10 پیسے کم ہوکر 46.20 روپے کا ہوگیا اور اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر 44.75 روپے کا ہوگیا

The post مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 ستمبر کو ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email