منال خان کی شادی پر ایمن خان زارو قطار رو پڑیں؛ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نکاح کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال خان کے نکاح کے وقت اُن کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان جزباتی ہو گئی اور زارو قطار رونے لگیں۔

منال خان کی نکاح کی ویڈیو میں اداکار منیب کو بھی دیکھا گیا ساتھ میں اداکارہ ایمن خان کو روتا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنی بہن منال خان کی شادی کی تقریب میں اداکارہ ایمن خان نے گولڈن اور اورنج رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اداکار منیب کو سفید لباس میں دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمن اور منیب کی جوڑی  کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اداکارہ ایمن کی خوبصورتی کی بھی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ منال اور اداکار احسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اداکارہ منال اور احسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال نے  سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن نے سیاہ رنگ کا لباس کے ساتھ پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اورنج رنگ کے لباس میں اپنی ڈھولکی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اداکار احسن محسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپنے مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دو کارڈ شیئر کیے تھے۔

احسن محسن اکرام نے پوسٹ کیے جانے والے کارڈ میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ دھولکی کی تقریب کارڈ تھا۔

انسٹاگرام پر احسن محسن اکرم نے پوسٹ کیے جانے والے ڈھولکی کے کارڈ پر لکھا تھا کہ  احسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جا نب سے ڈھولکی کی تقریب پر آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، آئیں اور اکرام فیملی کے ساتھ ڈانس کریں۔

واضح رہے کہ اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

The post منال خان کی شادی پر ایمن خان زارو قطار رو پڑیں؛ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email