پنجاب کابینہ و انتظامی معاملات میں تبدیلی کا معاملہ

پنجاب کابینہ و انتظامی معاملات میں تبدیلی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ میں محکموں کے قلمدانوں کے رد و بدل کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سی۔ایم۔آئی۔ٹی و محکمہ مینجمنٹ و پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید دو سے تین محکموں کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسڑکٹ سطح پر بیورو کریسی میں بھی تبادلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو مختلف محکموں کے اسپیشل کوارڈینیٹرز تعینات کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

The post پنجاب کابینہ و انتظامی معاملات میں تبدیلی کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email