صبا قمر کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

صبا قمر کی انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصویر میں اداکارہ  کو پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی کیشن میں اداکارہ  نے لکھا کہ لوگ کہتے تو بہت کچھ ہیں ، لیکن مجھے یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ وہ جو صرف کہتے ہیں کیا خود کرتے بھی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کے لکھے گئے معنی خیز کیشن کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 اداکارہ کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ و فلم انڈسڑی میں اپنے نام کا لوہا منوانے والی صبا قمر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

واضح رہے کہ صبا قمر کی تصاویر، ویڈیوز اور معاشرتی برائیوں پر بنائے گئے وی لاگز کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

The post صبا قمر کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر مقبول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email