ہم ایک اور انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ایک اور انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ سینیٹ میں حزب اختلاف کے ارکان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں الیکٹرانک ووٹنگ کے قانون کی منظوری کو ناکام بنایا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غیرجمہوری حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود الیکٹرانک ووٹنگ کے قانون کی منظوری کو ناکام بنایا گیا، الیکشن کمیشن پر حکومتی حملے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم ایک اور انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

The post ہم ایک اور انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email