حکومت کی اسپورٹس پر خصوصی توجہ ہے،فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیر وزات بین الصوبائی رابطہ  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ نئی جامع قومی اسپورٹس پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر وزات بین الصوبائی رابطہ  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے  قومی اسبملی کی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم اور کھیل صوبوں کے پاس ہے، اس نے سپورٹس کی نرسری بنانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نئی سپورٹس پالیسی لارہے ہیں جس میں ریگولیشن سمیت دیگر اقدامات ہوں گے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان  خود ہاکی کے پیٹرن انچیف ہیں،نئی پالیسی کے تحت گائیڈ لائن اور کسی حد تک مالی معاونت دیں گے۔

  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کے ماڈل پڑھے ہیں بہترین نظام دیں گے۔

وفاقی وزیر وزات بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ   یہاں بغیر کسی ریگولیشن کے سسٹم چل رہا تھا،اب پاکستان کی نمائندگی حکومتی این سی او کے بغیر کوئی نہیں کرسکے گا،نئی پالیسی میں ان چیزوں پر خصوصی توجہ  دی ہے۔

The post حکومت کی اسپورٹس پر خصوصی توجہ ہے،فہمیدہ مرزا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email