منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  شادی کی تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اداکارہ منال اور احسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن نے سیاہ رنگ کا لباس کے ساتھ پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اورنج رنگ کے لباس میں اپنی ڈھولکی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال اور احسن اورنج رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

اداکار احسن محسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپنے مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دو کارڈ شیئر کیے تھے۔

احسن محسن اکرام نے پوسٹ کیے جانے والے کارڈ میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ دھولکی کی تقریب کارڈ تھا۔

انسٹاگرام پر احسن محسن اکرم نے پوسٹ کیے جانے والے ڈھولکی کے کارڈ پر لکھا تھا کہ  احسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جا نب سے ڈھولکی کی تقریب پر آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، آئیں اور اکرام فیملی کے ساتھ ڈانس کریں۔

واضح رہے کہ اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔

The post منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email