مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام ڈالفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگوں نے تمام تجربات کرکہ دیکھ لیے، اب ان کے پاس پاک سرزمین پارٹی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ناصرف تمام مسائل کا حل موجود ہے بلکہ وہ کردار، تجربہ، صلاحیت اور جزبہ بھی ہے جو مسائل کو حل کرسکتی ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے حالات بدلنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے، تمام باشعور عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ پی ایس پی کے امیدواران کو ووٹ دیکر حالات کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ نااہل، کرپٹ، اور ظالم حکمرانوں کے ظلم اور تعصب سے بچنے کے لیے قوم کو اب کھل کر ہر سطح پر پی ایس پی کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔

واضح رہے اس سے قبل مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں کیوں ایم کیو ایم سے ہاتھ ملا کر سندھیوں اور پٹھانوں سے لڑؤں، اب بھی یہ وہی بات کرتے ہیں، ایک نہین نیک ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کہتی ہے کہ انکے پاس اختیارات نہیں تھے، یہ لوگ 2013 میں سندھ حکومت میں شامل تھے، گورنر سندھ اپنی گورنری بچانے کے لیے پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ مہاجروں کے نام پر ایک ہوجاؤں، میں کیسے سندھی، پختوں بھائیوں کو چھوڑ کر مہاجروں کے نام پر ایم کیو ایم سے ہاتھ ملاؤں۔

The post مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے، مصطفیٰ کمال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email