آئی جی پنجاب نے آئی جی موٹر وے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے فتح جنگ انٹر چینج پرموٹروے پولیس کے سینئر آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار نے  آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے  سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فتح جنگ انٹرچینج  کے قریب ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ، فائرنگ سے زخمی ایڈیشنل آئی جی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل آفریدی  کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ، لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

 

The post آئی جی پنجاب نے آئی جی موٹر وے کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email