بلاول بھٹو زرداری رانجھے خان اسٹیٹ پر پہنچ گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رانجھے خان اسٹیٹ آمد  پر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار محمد رانجھے خان گوپانگ سے ان کی قریبی عزیزہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار دریا خان فیض گوپانگ سے بھی ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا  اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حبیب الرحمان گوپانگ سے بھی مرحومین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومین کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود، سید یوسف رضا گیلانی، نواب زادہ افتخار احمد خان بابر، حیدرزمان قریشی، نورزمان گوپانگ، سردار محبوب خان گوپانگ، لعل بخش خان گوپانگ اور غلام عباس گوپانگ موجود ہیں۔

The post بلاول بھٹو زرداری رانجھے خان اسٹیٹ پر پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email