آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں عالمی، علاقائی اور ملکی سیکورٹی ماحول کا جامع جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں عالمی ،علاقائی اور داخلی سیکورٹی کی صورحال پر غور کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرکاء کو افغانستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا ، پاک افغان بارڈر کی سیکورٹی اور مختلف خطرات سے محفوظ رکھنے کے موثر اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موثر بارڈر مینجمنٹ نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

The post آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email