پنجاب میں نو جوان وبا کے خلاف متحرک ؛ ویکسی نیشن کی آگاہی کےلئے مہم کا آغاز

پنجاب: سرگودھا میں کورونا ویکسی نیشن کروانے کے حوالے سے نوجوانوں کی جانب سے شہر بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اس آگاہی مہم کے دوران نوجوانوں نے سرگودھا کے شہریوں میں فری فیس ماسک اور کھانا تقسیم کیا اس موقع پر آگاہی فراہم کرنے کے لئے نوجوانوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا ضلع  میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسزز کے پیش نظر موذی وائرس کی روک تھام کے لیے نوجوان بھی متحرک ہو گئے ہیں اور شہر بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس سلسلے میں نوجوانوں نے یونیورسٹی روڈ پر شہریوں میں فری فیس ماسک اور کھانا تقسیم کیا اور شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کروانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

نوجوانوں نے ویکسی نیشن کروانے کے حوالے سے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ویکسی نیشن کروانے سے متعلق تحریریں درج تھی۔

اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے سبب متعدد افراد ویکسی نیشن نہ کروانے کے سبب اس قاتل وائرس کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اس مو قع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم نے آج یونیورسٹی روڑ پر آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے ،جس میں لوگوں کو فری فیس ماسک اور کھانا دے کر لازمی ویکسی نیشن کروانے کا پیغام دے رہے ہیں تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

نوجوانوں کے اس اقدام کو شہریوں نے سراہا اور ویکسی نیشن کروانے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

واضح رہےکہ پنجاب میں کورونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر 3 ستمبرکےلاک ڈاؤن آرڈرمیں توسیع کرتے ہوئے پابندیاں بڑھا دی گئی ہیں۔

سیکرٹری صحت نے کہا ہےکہ کورونا اضافےکے پیش نظر پنجاب کے 15ہائی رسک اضلاع میں 15ستمبرتک پابندیاں مزید سخت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان ، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور ، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، گجرات ،شیخوپورہ، سیالکوٹ اوربھکر شامل ہیں۔

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ منتخب اضلاع میں تعلیمی ادارے15ستمبرتک بند رہیں گے ، مارکیٹ،کاروباری سرگرمیاں رات 8بجے تک جاری رہیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

ان ڈورڈائننگ پرپابندی ہوگی تاہم آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10بجےتک اجازت ہے۔

The post پنجاب میں نو جوان وبا کے خلاف متحرک ؛ ویکسی نیشن کی آگاہی کےلئے مہم کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email