بگ باس کی ایک اور سابق کھلاڑی کی موت کی خبریں وائرل

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد بگ باس کی ایک اور سابق کھلاڑی کی موت کی خبریں وائرل ہونے لگی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارتی شو بگ باس کی ایک اور سابق کھلاڑی اور بھارتی ریاست ہریانہ کی گلوکارہ و ڈانسر سپنا چوہدری کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کی خبر نے لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فیس بک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے سرسا میں سپنا چوہدری ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر چل بسیں ہیں۔

بعدازاں  بھارتی ذرائع ابلاغ میں گلوکارہ سپنا چوہدری کی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپنا چوہدری کی موت کی خبریں جعلی ہیں ۔

اپنی  موت کی خبر وائرل ہونے کے بعد سپنا چوہدری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہیں۔

The post بگ باس کی ایک اور سابق کھلاڑی کی موت کی خبریں وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email