وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، راجہ بشارت

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت سے پنجاب بارکونسل کے وفد کی ُملاقات ہوئی جہاں وفد کی قیادت وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہباز کرتے ہوئے اجلاس میں بار ایسوسی ایشنز کی ترقی اور وکلاء کی بہبود کے حوالے سے غور و خوض کیا۔

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اور بار کا کردار نہایت اہم ہے ۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے وکلاء اور بارز کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر کے مستحق وکلاء کو مالی امداد دی گئی جبکہ پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو تحصیل سطح تک بلا تفریق گرانٹ بھی دی گئی۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی وکلاء تنظیموں کے ساتھ مشاورت اور رابطہ جاری رکھیں گے جبکہ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

فرحان شہباز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت کے تعاون پر شکر گذار ہیں ۔

فرحان شہباز کا مزید کہنا تھا کہ سستے انصاف کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی محمد افضل ،چئیرمین ویلفئیر چوہدری بابر ، سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار محسن عباس اوردیگر عہدیدار بھی موجود تھے

The post وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، راجہ بشارت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email