ایمازون نے فرنٹ لائن ورکرز کی تعلیم کے لیے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر سمیت امریکا میں بھی لاکھوں افراد بے روزگاری کا شکار ہیں، جس کے بعد اب کمپنیز کی جانب سے نئی ملامتوں کے دروازے کھولے گئے ہیں۔

 ایمازون نے اپنے فرنٹ لائن ورکرز کی تعلیم کے لیے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ایمازون 1 کروڑ 10 لاکھ نوکریوں کے لیے اگلے چار سالوں میں 1.2 بلین ڈالرز خرچ کرے گا۔

جو لوگ کم از کم 90 دن تک کمپنی کے ساتھ رہے ہیں وہ اس فائدے کے اہل ہوں گ ، تاہم پارٹ ٹائم ورکرز کی ٹیوشن فیس کا صرف 50 فیصد ہی دیا جائے گا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کی جانب سے شہریوں کو مفت تربیت کی فراہمی میں سرمایہ کاری مستقبل میں لاکھوں خاندانوں کے لیے بہتری لائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تقریبا 10 سال قبل کیریئر چوائس کا آغاز کیا تھا تاکہ تعلیم جاری رکھنے کی سب سے بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد مل سکے۔

تحقیق کے مطابق جن ملازمین کے پاس کالج کی ڈگریاں ہیں وہ اپنے کیرئیر کے دوران زیادہ پیسے کماتے ہیں۔

The post ایمازون نے فرنٹ لائن ورکرز کی تعلیم کے لیے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email