بینک صارفین کےلئے اہم خبر آ گئی؛ بائیو میٹرک تصدیق کےلئے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں

بینک صارفین کےلئے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ اب صارفین کو بائیو میٹرک تصدیق کے لئے بینک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا ( نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بینکنگ انڈسٹری کے لیے ’’کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق‘‘ کی سہولت متعارف کروادی ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ میں موبائل کیمرے کے ذریعے انگلیوں کے نشانات کے حصول اور ان کی تصدیق میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد اس ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بینکنگ انڈسٹری کے لیے ’’کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق‘‘ کی سہولت متعارف کروادی ہے۔

ترجمان نادرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت بینکاری نظام میں اسمارٹ موبائل فون کیمرے کے ذریعے صارفین کے گھر بیٹھے انگلیوں کے نشانات حاصل کیے جا سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔

اس بنا پر یہ پاکستان میں بینکاری شعبے کے لیے ایک نئے انقلابی دور کا آغاز ہے جس میں پہلے ’’برانچ لیس بینکنگ‘‘ کا تصور متعارف کرایا گیا اور اب اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ ’’کنٹیکٹ لیس بینکنگ‘‘ کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سہولت کی بدولت اب بینک صارفین کو بائیومیٹرک تصدیق کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہےکہ نادرا کی جانب سے اس جدید ترین سہولت کے اجرا کی بدولت پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا دائرہ کار قومی سطح پر وسیع کردیا گیا ہے جو عام شہریوں کے لیے بھی دستیاب ہیں۔

The post بینک صارفین کےلئے اہم خبر آ گئی؛ بائیو میٹرک تصدیق کےلئے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email