بائیک پر 12 بچوں کو سوار کرنے والا احمق شخص، ویڈیو وائرل

بائیک کے خطر ناک اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنے اکثر لڑکون کو دیکھا ہوگا کہ کبھی ریس لگا رہے ہیں اور کبھی بائیک ایک پہیئے پر اٹھا رہے ہیں۔

لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے لوگوں پر ایک سکتہ طاری کردیا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بائیک سوار اپنے  ہمراہ ایک بائیک پر 12 بچوں کو  بھی سوار کیا ہوا ہے۔

اس ویڈیو کے مناظر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کس  قدر ے وقوف شخص ہے جو کہ اپنے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی جانیں داؤ پر لگا رہا ہے۔

بے وقوف شہری کئی بچوں کی جان اپنی ہتھیلی پر لیے موج مستیاں کررہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، متعلقہ ادارے اسے گرفتار کریں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ شہری نے ناصرف اپنی بلکہ بچوں اور سڑک پر موجود دیگر لوگوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈالیں۔ اس ضمن میں عوام سے رائے لی گئی کہ ایک موٹر سائیکل پر کتنے افراد کی سواری ہونی چاہیئے تو ان کا کہنا تھا کہ اول کو ایک ہی فرد مناسب رہتا ہے تاہم دو سے زیادہ ایک بائیک پر بٹھانا درست نہیں ہے۔

The post بائیک پر 12 بچوں کو سوار کرنے والا احمق شخص، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email