الیکشن اصلاحات بلز میں شامل متعدد شقیں آئین کے خلاف ہیں،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات بلز میں شامل متعدد شقیں آئین کے خلاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن اصلاحات بل پر چیئرمین قائمہ کمیٹی تاج حیدر کو خط لکھا جس میں الیکشن کمیشن کے الیکشن اصلاحات بلز پر 34  تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات بلز میں شامل متعدد شقیں آئین کے خلاف ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات بلز میں شامل متعدد شقیں آئین کے خلاف ہیں جبکہ الیکشن کمیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا حامی ہے ، لیکن جلد بازی میں عام انتخابات میں مشینوں کے استعمال پر تحفظات ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے قبل تمام فریقین کا اتفاق ضروری ہے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے استعمال سے قبل وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے جبکہ ای وی ایم کے سافٹ ویئر اور ہارڈ وئیر میں ردوبدل کے خدشات بھی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے قبل عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے استعمال سے قبل متعدد قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے جبکہ ای وی ایم الیکٹورل فراڈ یا انتظامی بدامنی کو نہیں روک سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم میں بائیو میٹرک  شناخت کا کوئی نظام نہیں ہے جبکہ ای وی ایم کے استعمال کیلیے 9 لاکھ مشینیں درکار ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے استعمال کے اخراجات 150 ارب روپے ہوں گے جبکہ کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود الیکشن کی ساکھ اور شفافیت مشکوک رہے گی،

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کی سیکیورٹی کیلئے وسیع انتظامات کرنے کی ضرورت ہوگی جبکہ کوڈ یا چپ کے ذریعے ای وی ایم کے سافٹویئر میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال سے قبل وسیع پیمانے پر مشاورت کی ضرورت ہے جبکہ الیکشن کمیشن میں استعداد نہیں کی دو سال کے اندر ای وی ایم کا استعمال ممکن بھی بنایا جاسکے ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے استعمال سے ایک دن کے اندر پولنگ کرانا ناممکن ہے، جبکہ امریکہ اور یورپ سمیت دیگر جمہور ممالک نے الیکشن میں ای وی ایم استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باعث آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال قابل عمل نہیں ہوگا ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جلد بازی میں کیے گئے فیصلہ سے عوام کا انتخابی نظام پر اعتماد کم ہوگا،ایسے حالات ملک کیلئے خطرناک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ای وی ایم کے استعمال سے قبل فوری طور پر پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے چاہییں۔

The post الیکشن اصلاحات بلز میں شامل متعدد شقیں آئین کے خلاف ہیں،الیکشن کمیشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email