وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان میں بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کے علاقے شاہ شمس سے اغوا کے بعد 7سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہرصورت انصاف فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان میں بچی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email