افغانستان کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے، ملالہ یوسفزئی

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت خواتین کے حقوق کی ضمانت دے اور حفاظت کرے۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل لڑکیوں کی تعلیم کے لیے طالبان کو حقیقی رعایت دینے پر مجبور کر سکتی ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے سلامتی کونسل افغان لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ کھڑی ہوگی، افغان سیاسی بحران، خشک سالی اور کوویڈ 19 کا سامنا کر رہے ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو افغانستان کے پڑوسی ممالک کی اضافی مدد کرنا چاہیے۔

The post افغانستان کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے، ملالہ یوسفزئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email