افغانستان میں رہ جانے والے امریکی شہریوں سے رابطے میں ہیں، نیڈ پرائس

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والے امریکی شہریوں سے رابطے میں ہیں.

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کے کردار کی اہمیت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان گزشتہ روز وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں مصروف رہا، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ایک جیسے جذبات دیکھے، گزشتہ 20 سال میں حاصل کیے گئے فوائد ضائع نہیں ہونے چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں شناخت، قانونی حیثیت پر وسیع پیمانے پر فرق تھا، طالبان کے ساتھ گفتگو جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے، سب ممالک کا اتفاق رائے ہے کہ وہ سب کرنا چاہیے جو کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انسانی بحران سے بچنے کیلئے بات چیت جاری رکھنا ہوگی، نئی افغان حکومت کے ساتھ باہمی تعلقات کیلئے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان کی عوام کیلئے انسانی مدد جاری رکھیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ سوموار کو اس معاملے پر بات کر یں گے، طالبان کے ساتھ امریکا رابطے میں ہے، افغان سینٹریل بینک کے منجمد دس ارب ڈالرز کا معاملہ فیڈریل ریزیرو دیکھ رہا ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ قطر ائر کی پرواز کے ذریعے آج اور امریکی شہری دیگر کابل سے روانہ ہوئے، افغانستان میں رہ جانے والے امریکی شہریوں سے رابطے میں ہیں، اس پرواز کو ممکن بنانے پر طالبان کے تعاون کے سراہتے ہیں، طالبان نے اپنے وعدے کی پاسداری کی، طالبان کے اس طرح کے اقدامات عالمی پذیرائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ طالبان سے بات چیت ہمارے اپنے مفاد میں بھی ہے، ہم طالبان سے مدد نہیں وعدوں پر عمل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

The post افغانستان میں رہ جانے والے امریکی شہریوں سے رابطے میں ہیں، نیڈ پرائس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email