آج افغانستان تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ آج افغانستان تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب  بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں ، افغانستان میں بڑے پیمانے پر خون ریزی ہونے سے روکی گئی ہے۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا ہے، 18 لاکھ افغان کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی بنیاد پر کابل کی امداد کرے، افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، پاکستان نے افغان عوام کی امداد کے لئے 3 جہاز بھیجے ہیں

  منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ماضی میں افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا ہے، کابل پر زور دیتے ہیں عالمی ایجنسیوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

منیر اکرم نے بتایا کہ طالبان  حکومت سے اپیل کریں گے کہ وہ اقوام متحدہ کو افغانستان میں عوام کی مدد کے لیے مدد فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلے ہی افغان عوام کی امداد کی ترسیل کا کام شروع کر دیا ہے ، اس حوالے سے تین پاکستانی طیارے بھی امدادی سامان لے کر کابل پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں افغانستان کو زمینی راستے سے امدادی فاصلے روانہ کئے جائیں گے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان طالبان کی موجودہ عارضی حکومت کے بعد تمام طبقات پر مشتمل حکومت کا حامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 سالوں میں 10 لاکھ افغان جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں، اس جنگ میں پاکستان کے 80 ہزار 100 میلین اور سیکیورٹی اداروں کے افراد نے جان کی قربانی دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم کو موجودہ افغان حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔

The post آج افغانستان تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، منیر اکرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email