موسم کی خرابی، وزیر اعلیٰ سندھ کے طیارے کی سکھر ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیر اعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ کے طیارے کی سکھر ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے طیارے نے سکھر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ طیارے میں موجود تھے۔

سکھر ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا جہاز اسلام آباد سے کراچی جا رہا تھا، موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ کے طیارے کے کپتان نے سکھر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

The post موسم کی خرابی، وزیر اعلیٰ سندھ کے طیارے کی سکھر ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email