بہترین نتائج کیلئے انٹرمٹنگ فاسٹنگ کی سائنس سمجھنا لازمی ہے

وقفہ دے کر کھانا کھانے کو انٹرمٹنگ فاسٹنگ کہا جاتا ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، انٹر مٹنگ فاسٹنگ میں انسان کم وقفے لے کر کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے اور زیادہ دیر غذا سے پرہیز کرتا ہے جبکہ اس دوران سادہ پانی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق  اس انٹرمٹنگ فاسٹنگ میں باقاعدگی بہت لازمی ہے، اس عمل کے دوران 16 گھنٹوں کے لئے کھانا چھوڑ کر باقی کے 8 گھنٹوں میں کھانا کھایا جا سکتا ہے، ان 16 گھنٹوں کا آغاز رات 8 سے شروع ہو کر دن  12 بجے تک چلتا ہے جبکہ دن 12 سے رات 8 بجے تک کھانا کھایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انٹرمٹنگ فاسٹنگ انسانی صحت کے لئے بے حد فائدہ مند ہے، یہ ایک بہترین عمل ہے جس میں انسانی جسم سے فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں، اعضاء کو سکون ملتا ہے، دماغ تیز کام کرتا ہے اور انسان خود کو ہلکا اور متحرک محسوس کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹر مٹنگ فاسٹنگ کو بے قاعدگی سے کرنے کے برے نتائج  ہوسکتے ہیں جس سے قوت مدافعت، جگر، گردے، بال ، جلد سمیت دیگر اعضاء پر منفی اثرات آ سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے تجویز کیا جاتا ہے کہ صبح ناشتہ کریں، اس کے بعد بھوک لگنے تک کسی غذا کا استعمال نہ کریں، اس دوران 6 سے 8 گھنٹے کا وقفہ لیا جا سکتا ہے۔

دوسرے طریقے کے مطابق دن کا پہلا کھانا دوپہر 12 بجے کھائیں اور دوسرا کھانا شام 4 سے 8 کے درمیان کھا لیں، یہ طریقہ ایک ہفتے تک جاری رکھیں۔

تیسرے طریقے کے مطابق 7 دنوں میں سے کسی ایک دن غذا کا استعمال چھوڑ دیں اور دوسرے دن خواتین 500 کیلوریز جبکہ مرد 600 کیلوریز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اس طریقے کے مطابق اب تیسرے دن دوبارہ کھانا چھوڑیں اور چوتھے دن بتائی گئی محدود کیلوریز کا استعمال کریں۔

چوتھے طریقے کے مطابق ہفتے میں کسی بھی دو دن 24 گھنٹوں کے لئے غذا کا استعمال چھوڑنا ہے باقی دن کیلوری ڈیفیسیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانا کھانا ہے۔

پانچویں طریقے کے مطابق ہفتے کے 7 دنوں میں ایک دن نارمل غذا لیں اور دوسرے دن مکمل 24 گھنٹوں کے لئے روزہ رکھیں یا پھر کچھ کیلوری پر مشتمل غذا کا استعمال کریں۔

چھٹے طریقے کے مطابق 7 دنوں کے شام 4 بجے سے 8 بجے کے درمیان ایک کھانا اپنی مرضی سے کھا سکتے ہیں جس میں کیلوریز کی کوئی پابندی نہیں جبکہ صبح 4 سے 12 بجے تک کم مقدار میں سبزیاں اور پھل استعمال کر سکتے ہیں۔

آٹھویں طریقے کے مطابق تینوں وقت کا کھانا کھائیں مگر کیلوریز نہایت کم استعمال کریں اور 7 دنوں کے دوران 3 دن میں کسی ایک وقت کا کھانا چھوڑ دیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرمٹنگ فاسٹنگ کے دوران مثبت نتائج کے لئے مرغن غذاؤں، جنک فوڈ، چینی ، تیل، گھی اور گندم کا استعمال کم کر دیں اور صحت بخش غذاؤں کا استعمال کریں جیساکہ سبزیاں، پھل، تازہ پھلوں کا جوس، سوپ، مچھلی اور مرغی کے سینے کا گوشت وغیرہ۔

انٹر مٹنگ فاسٹنگ کے دوران صرف سادہ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور آرٹیفشل شوگر، مشروبات اور کاربن ڈرنکس سے پرہیز کریں جبکہ بغیر چینی کی چائے، کافی، بلیک کافی، سبز چائے لے سکتے ہیں۔

The post بہترین نتائج کیلئے انٹرمٹنگ فاسٹنگ کی سائنس سمجھنا لازمی ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email