افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنے کی اطلاعات پر تشویش ہے،آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ ہم افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتِ حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں، افغانستان میں خواتین کی کرکٹ پر پابندی پر کونسل کی اگلی میٹنگ میں بات ہو گی۔

طالبان کے ترجمان احمد اللہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔

احمد اللہ واثق کا مزید کہنا تھا کہ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہو۔

The post افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنے کی اطلاعات پر تشویش ہے،آئی سی سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email