سینیئر صحافی رفیق آزاد کی جلد صیحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، ترجمان حلیم عادل شیخ

ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سینیئر صحافی رفیق آزاد کی جلد صیحتیابی کے لیے حلیم عادل شیخ دعاگو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر ان کے ترجمان صدام کنبھر نے سینیئر صحافی رفیق آزاد کی ہل پارک ہسپتال میں عیادت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے بھیجا گیا چیک سینیئر صحافی رفیق آزاد کے ورثاء کے حوالے کیا  اور رفیق آزاد کی عیادت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کی میڈیا کوآرڈینیٹر فلک الماس بھی ترجمان حلیم عادل شیخ کے ہمراہ موجود تھیں۔

ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سینیئر صحافی رفیق آزاد کی جلد صیحتیابی کے لیے ہم دعاگو ہیں۔

ترجمان حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ رفیق آزاد جلد صیحتياب ہو کر صحافتی خدمات سرانجام دیں گے۔

The post سینیئر صحافی رفیق آزاد کی جلد صیحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، ترجمان حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email