دوا کے بغیر ہائی بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ

زندگی میں اکثر لوگ وقت کی کمی کے باعث کھانے پینے میں بے احتیاطی، ورزش کی کمی، اور ذہنی تناؤ کے باعث بلڈ پریشر کا شکار ہوجاتے ہیں ، ہائی بلڈپریشر کو کنٹرول میں کرنے کے لئے مسلسل ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے دیگر خطرناک امراض کا شکار ہوجانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

ماہرین بلڈ پریشر کو قابو کرنے کے لئے گھریلو نسخے تجویز کرتے ہیں جو بلڈ پریشر کنٹرول میں معاون ثابت ہوتے ہیں، ان گھریلو نسخوں سے بلڈ پریشر کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شہد ایسی غذا ہے جو قدرتی طور پر میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کےعلاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، شہد میں موجود کاربوہائیڈریٹ دل کی اطراف سے خون کے پریشر کوکم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں تک رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ملا کر پینے سے بلڈ پریشر جیسے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

وہ خطرناک عوامل جو شریانوں کو سخت کرنے کا باعث بنتے ہیں ان کے علاج کے لئے لہسن بہت مفید ہے، ہائی بلڈ پریشر میں کچے لہسن کی ایک پھانک روزانہ کھانے سے بہت جلد بلڈ پریشر میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ لہسن ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کا علاج کرتا ہے اور شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات سے بھی روکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر روزانہ ایک یا دو کیلے کھائیں تو اس سے یہ مرض قابو میں رہتا ہے کیوںکہ کیلا غذائی اجزاء اور پوٹیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں دس فیصد سے زائد سوڈیم کے اثر کو کم کرسکتا ہے اور گردوں کی حفاظت میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات ہوتی ہیں جس سے خون کی روانی کو پورے جسم تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بلڈپریشر کی شرح کو قدرتی طور پر کم سطح پر لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ روزانہ پیاز کا استعمال کرنے والے مریضوں کا بلڈ پریشر ادویات کا استعمال کرنے والوں کے مقابلے بہتر ہوتا ہے کیوںکہ پیاز اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے جو ذیا بطیس اور کینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔

میتھی سردیوں کی وہ سبزی ہے جس میں (Vitamin A,B,C)، آئرن، فاسفورس اور کیلشیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے، پاک وہند میں اس کو کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے نہ صرف پتے بلکہ بیج بھی علاج کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں کیونکہ میتھی کے دانوں میں بڑی مقدار میں موجود پوٹیشیم بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

The post دوا کے بغیر ہائی بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email