پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے ڈی آر ایس کا استعمال نہیں ہو گا، پی سی بی

پاکستان کریکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے ڈی آر ایس کا استعمال نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 اکتوبر جبکہ دوسرا 14 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے ڈی آر ایس کا استعمال نہیں ہو گا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ورچوئل آئی استعمال کرنا چاہتا تھا لیکن آئی سی سی کے آپریٹرز دستیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد ڈی آر ایس پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دستیاب ہو گا۔

The post پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے ڈی آر ایس کا استعمال نہیں ہو گا، پی سی بی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email