مہوش حیات کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

اداکارہ کی تصویر کو کچھ ہی گھنٹوں میں 61 ہزار سے زائد افراد لائکس کر چکے ہیں ساتھ ہی کمنٹ میں اداکارہ کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہی ہیں۔

اس سے قبل مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے اداکارہ نے رات 12 بجتے ہی پوسٹ کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی مہوش حیات نے اپنی دلکش اور رات کی مناسبت سے تصویر کی کیپشن میں لکھا تھا نائٹ نائٹ۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں نیا ہیر کٹ کروا تھا۔

اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ اپنے بالوں کو نیا لُک دے رہی تھی۔

اداکارہ کے ٹوئٹ پر ان کے مداح اُن کے نئے لُک کی تعریفیں کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ  لوگوں نے مجھے بال لمبے کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے اپنے خراب بالوں کو کٹوانا ضروری سمجھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میں خود میں تبدیلی ضروری سمجھ رہی تھی مگر آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟

اس کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے خوبصورت بال کاٹنے پر سیلون کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

The post مہوش حیات کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email