کورونا وائرس کی صورتحال میں شدت، تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال میں شدت کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں دی گئی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کورونا پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ کورونا سے متاثرہ 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بروز بدھ مورخہ 15 ستمبر تک مزید بند رہیں گے۔ اس توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش کیا گیا ہے۔

کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 24 حساس اضلاع پر ہوگا۔

The post کورونا وائرس کی صورتحال میں شدت، تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email