آسٹرازینیکا ویکسین سے کس بڑی بیماری کا امکان ہے؟تحقیق

یورپی میڈیسن ایجنسی نے اعصابی بیماری )گیلن بررے سنڈروم (عارضی فالج کو کورونا وائرس ویکسین آسٹرازینیکا کے ممکنہ مضر اثرات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ نے ایک اعصابی بیماری کو بہ طور ممکنہ سائیڈ ایفکٹ اس فہرست میں شامل کر لیا ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین آسٹرازینیکا سے متعلق ہے۔

 یہ بیماری (Guillain-Barré syndrome) عارضی فالج کا باعث بن سکتی ہے تاہم اس کے امکانات کو بہت ہی کم قرار دیا گیا ہے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی نے بدھ کو کہا کہ گیلن بررے سنڈروم کو اس ویکسین کے مضر اثرات سے متعلق معلومات میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گیلن بررے سنڈروم کورونا وائرس ویکسین آسٹرازینیکا کے انتہائی کم مضر اثرات میں سے تھا جو کہ دس ہزار میں سے ایک فرد میں سامنے آیا ہے۔

یہ خرابی ایک اعصابی سوزش ہے جس سے عارضی فالج ہو سکتا ہے اور سانس میں دشواری کا سبب بن سکتی ہے۔

 ہر سال امریکا میں اس سنڈروم سے ایک اندازے کے مطابق تین سے 6 ہزار افراد متاثر ہوتے ہیں جبکہ زیادہ تر صحتیاب ہو جاتے ہیں۔

The post آسٹرازینیکا ویکسین سے کس بڑی بیماری کا امکان ہے؟تحقیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email