پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم کو سیکیورٹی شکجنے میں تبدیل کرنے کی تیای کرلی

سیکیورٹی ادار ں نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم کو سیکیورٹی شکجنے میں تبدیل کرنے کی تیای کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئندہ ہفتے سے شروع ہونیوالی پاکستان،نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے اپنے ورکرز کو ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں،85کے قریب ورکرز دو شفٹوں میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر،باہر،ڈبل روڈ اور دیگر ملحقہ علاقے میں صفائی کرینگے۔

آر ڈبلیو ایم سی ترجمان کے مطابق صفائی کا یہ عمل گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے،جبکہ ٹیموں کی آمد اورپریکٹس سیشن کے دوران بھی صفائی کا عمل جاری رہیگا۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے ڈے نائٹ میچز 17،19اور 21ستمبر کو ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز میچز کے دوران صبح 6بجے سے لیکر رات میچ ختم ہونے کے بعد تک موجود رہینگے اور صفائی کو یقینی بنائیں گے۔

The post پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم کو سیکیورٹی شکجنے میں تبدیل کرنے کی تیای کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email